)کنٹری بیورو پاکستان بشیر باجوہ نیوز وی او سی )
*آئی جی پنجاب کے حکم پر ملک پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر ایم این اے شیخ وسیم اختر اور ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری سمیت 70/80(ن) لیگی کارکنان کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج،دو بلدیاتی کونسلر سمیت40کارکنان زیر حراست،ڈی پی اوقصور*
قصور(نیوز وی او سی )ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ 13اپریل کو شہر قصور میں مقامی ایم این اے شیخ وسیم اختر کی زیر قیادت نکالی جانے والی ریلی میں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے سخت نوٹس لیا اورآئی جی پنجاب کے حکم پر مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 70/80(ن) لیگی کارکنان کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،کسی شخص کوملک پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے امن وامان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں پولیس کی ٹیموں نے دو بلدیاتی کونسلر سمیت40کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے بقایا کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،انہوں نے مقدمات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن قصور میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل عبدالرشید نے درج کروایا کہ مورخہ 13اپریل کو تقریباً4/30بجے شام مسلم لیگ (ن)کے کارکنان تعداد70/80زیر قیادت شیخ وسیم اختر ایم این اے ،ایم پی اے نعیم صفدر انصاری شہبازروڈ سے ایک احتجاجی ریلی برخلاف فیصلہ سابقہ وزیر اعظم پاکستان نکالی،شرکاء ریلی نعرہ بازی کرتے ہوئے کشمیر چوک فیروز پور روڈ پہنچے،ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردی،مقامی ایم این اے اور ایم پی اے نے شرکاء سے خطاب کیا اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیاجانے پر عدلیہ اور اداروں پر تنقید کی ،مزید برآں ناصر محمود چیئرمین بیت المال قصور اورجمیل احمد چیئرمین مارکیٹ کمیٹی قصور نے چیف جسٹس آف پاکستان اور حکومتی اداروں کے خلاف سخت تنقید کی،نعرہ بازی کی اور گالی گلوچ کی جس پر مقدمہ197/18بجرم 166/506/341/228/109/147/189ت پ درج رجسٹر ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ198/18 برخلاف ایم این اے شیخ وسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری،ناصر محمو د خاں چیئرمین بیت المال، جمیل خاں،ایاز خاں چیئرمین تحصیل کونسل قصور ودیگر 50/60کس نامعلوم افراد، شہری حبیب الرحمان کی طرف سے دی گئی درخواست پر درج کیا گیا.