ایڈیٹرکاانتخاب
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد شہید
بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹلی اور کریلہ سیکٹر میں صبح 8 بجے سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متھرانی کی رہائشی نازیہ زوجہ محمد اسلم اور ناڑڈبسی کے محمدالطاف شہید ہوگئے جب کہ بھارتی فورسز کی گولہ باری سے کریلہ سیکٹر میں 15 سالہ لڑکا عامر بھی زخمی ہوگیا، عامر کو شیل بائیں ٹانگ میں لگا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلسہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فوجی اور شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔