پاکستان
ایل او سی خلاف ورزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر 4 فروری کو نیزہ پیر، نکیال اور کریلا سیکٹرز پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مقامی شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال اب تک 190 بار ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک 13 معصوم شہری شہید، 65 زخمی ہوئے ہیں۔