ایڈیٹرکاانتخاب

ایل او سی اور ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمشنرکو طلب کر کے احتجاج

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعدبھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کر لیاگیا ۔قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرسے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا۔
تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں 4معصوم شہری شہید اور 10زخمی ہوئے تھے جس پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو طلب کر لیا اور شدید احتجاج بھی کیا۔قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔مراسلہ میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چپڑار،ہرپال،پکھلیاں،شکرگڑھ سیکٹرمیں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔بھارتی افواج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اورشہری آبادی کونشانہ بنایا،دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button