پاکستان

ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی فرانزک تحقیقات کو ناممکن قرار دے دیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی فرانزک تحقیقات کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کو خیر آباد کہننے والی عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کیے گئے تھے تحریک انصاف کر سربراہ کی جانب سے انہیں نازیبا پیغامات بھیجے گئے تھے۔
ان الزامات کی حوالے سے اب پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے سائبر ونگ کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کا موقف ہے کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی فرانزک تحقیقات ناممکن ہیں۔ اگر دونوں فریقین میں سے کسی ایک کا بلیک بیری موبائل نہ مل پایا تو پیغامات کی اصلیت معلوم نہیں کی جاسکتی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ بلیک بیری کے بی بی ایم مسینجر سے جعلی پیغامات بنانا خاصا آسان تھا۔
تاہم اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجا بھی ہو اور بعد ازاں اسے ڈیلیٹ کردے تو بلیک بیری موبائل کا ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا کسی صورت دوبارہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد تحریک انصاف کے حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا عمران خان کافی عرصہ قبل ہی بلیک بیری موبائل کا استعمال ترک کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button