Draft

ایشوریا کی مختصر لباس میں تصاویر لینا فوٹوگرافر کو مہنگا پڑگیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر لینے پرابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے اور تمام تصاویر ڈیلیٹ کروادیں۔
بالی ووڈ کی 44 سال سابق ملکہ حسن اداکارہ ایشوریا رائے بڑھتی عمر کے باوجود آج بھی کسی نوجوان اداکارہ سے کہیں زیادہ خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلمساز اور ڈیزائنر کی پہلی ترجیح اپنی فلموں اور لباس کی ماڈلنگ کے لیے آج بھی ایشوریا ہی ہوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن نے بھارت کے صف اول ڈیزائنر منیش ملہوترا کی پارٹی میں شرکت کی۔ ایشوریا پارٹی میں نیلے رنگ کا مختصر لباس، ہائی ہیل پہن کر آئی تھیں اور پارٹی انجوائے کررہی تھیں جب کہ ان کے شوہر ابھیشیک پارٹی کا لطف لینے کے بجائے اسی فکر میں مبتلا نظرآئے کہ کہیں ان کی بیگم کے مختصر لباس پر کسی کی نظر نہ پڑ جائے۔
اس موقع پر میڈیا بھی منیش ملہوترا کے گھر کے باہر موجود تھا۔ تقریب سے واپسی پرابھیشیک بچن ایشوریا رائے کو آگاہ کرتے رہے کہ باہر میڈیا موجود ہے لہٰذا سنبھل کر باہرآئیں جب کہ منیش ملہوترا بھی ایشوریا کو باہر تک چھوڑنے آئے۔ جیسے ہی ایشوریا نے گھر کے باہر قدم رکھا فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینی شروع کردیں جب کہ ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز کو مسلسل تصاویر لینے سے منع کرتے رہے۔
ایشوریا جب کار میں بیٹھ رہی تھیں اس وقت ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصویر کھینچ لی یہ دیکھ کر ابھیشیک اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور فوٹو کھینچنے والے شخص پر خوب بھڑکے، اس کے باوجود جب ابھیشیک کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے کیمرے سے ایشوریا کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کرادیں۔
ابھیشیک کے غصے سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا زوراپنی اہلیہ پرتو چلتا نہیں اور نہ ہی وہ ایشوریا کو مختصر لباس پہننے سے منع کرسکے لہٰذا انہوں نے اپنا سارا غصہ فوٹوگرافر پر نکالتے ہوئے اس بیچارے کو خوب کھری کھری سنادیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button