Draft

ایشوریا نے نئی فلم کے لیے پروڈیوسر سے 10 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ

ممبئی: ایشوریا رائے فلموں کے کام کرنے کا معاوضہ زیادہ ہی لیتی ہیں لیکن انہوں نے نئی فلم کا حصہ بننے کے لیے معمول سے زیادہ ہی معاوضہ مانگ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تو دپیکا پڈوکون ہیں لیکن سابق ملکہ حسن بھی اب زیادہ معاوضہ لینے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نئی آنے والی فلم ’رات اور دن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظرآئیں گی، جس کے لیے انہوں نے پروڈیوسر سے 10 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جسے پروڈیوسر کی جانب سے بغیر کسی بات چیت کے قبول بھی کرلیا گیا ہے۔
اداکارہ کی یہ فلم 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رات اوردن‘ کا ری میک ہے، جس میں وہ لیجنڈ اداکارہ نرگس کا ادا کیا گیا کردار نبھائیں گی۔ اس کردار کو ان کے لیے انتہائی مشکل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ وہ فلم میں ڈبل کردار نبھائیں گی اوران کا لیجنڈ اداکارہ سے مقابلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button