Draft

ایشوریا ایک بار پھرسلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی: سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کے کئی برس تک سلمان خان کے ساتھ دھواں دھارعشق سے کون واقف نہیں تاہم تعلقات ختم ہونے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا اور اداکارہ بچن خاندان کی بہو بن گییں تاہم انہوں نے ایک بار پھر دبنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ب ایشوریا رائے نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر انہیں سلمان خان کے ساتھ ایک بار فلم میں کام کا موقع ملے تو وہ ضرور کریں گی، سلمان خان کے ساتھ انہیں کام کر کے خوشی ہوگی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان کے ساتھ کام کی شرط یہ ہے کہ فلم کی کہانی اور ہدایت کار بہترین ہونا چاہیئے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نہیں لیکن بچن خاندان کی بہو اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے شو”بگ باس” میں شرکت کے لیے ضرور جائیں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے ٹیزراورٹریلرکے بعد ایشوریا کی فلم میں خوبصورتی کے چرچے ہرزبان زد عام ہیں جب کہ فلم کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button