ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی جانب سے مردم شماری کے مو قع پر حفاظتی انتظامات
گوجرانوالہ :- ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ 25اپریل سے ضلع میں شروع ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے ضلعی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔501سرکلز میں پولیس نفری کو علاقے کو نوعیت کے حوالے سے تقسیم کیا جائے گا ۔ ہر تھانہ کی سطح پر تین کوئیک ریسپانس فورس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہر سرکل میں ایک مسلح موٹرسائیکل اسکواڈ سپیشل ڈیوٹی سر انجام دے گا ۔ ہر ایس ایچ او اپنے علاقے میں مسلح کمانڈوزکے ساتھ تشکیل دئیے گئے مقامی سرکلز کا انچارج ہو گا۔ایس ڈی پی اوز بھی اپنے اپنے بلاکس میں اپنی ذمہ داری بااحسن خوبی سر انجام دیں گے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپنی ڈویژنز میں بطور سیکیورٹی سپر وائزرہوں گے جو آرمی آفیسرزو جوانوں سمیت مردم شماری کے عملے کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے۔ا یس ایچ اوز بھی سرکلز کی سطح پر تشکیل دی گئی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسنئیر پولیس افسران سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے کہا کہ ہر جوان انٹی رائیٹ سامان سمیت مسلح ہو گا ۔بروقت اپنے ڈیوٹی کے مقام پر پہنچنا اس کی بنیادی ذمہ داری ہو گی۔پولیس ا فسران سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران اور جوانوں کے ساتھ با اخلاق رویہ رکھے گا ۔ ڈیوٹی کی ادائیگی میں کسی قسم کی شکایت ناقابل برداشت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے میں منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ نزدیکی رابطہ رکھے اور مردم شماری سے قبل ان سے میٹنگ بھی کرے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ڈیوٹی روانگی سے قبل جوانوں کو مناسب بریف کیا جائے ۔ کوتاہی کے مرتکب جوانوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔