پاکستانپنجابراولپنڈی

ایس سی او کانفرنس، پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کےلیےپاک فوج کوطلب کرلیا

ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کوطلب کرلیا۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات سے متعلق قواعد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس سے مل کر ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی، ائیر پورٹس، راستوں، مقامات اور اردگرد علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کو واضح غیرمبہم رولز آف انگیجمنٹ دیئے گئے ہیں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کی اطلاع حاصل کر سکیں گے، دشمن عناصر، ہجوم یا فسادیوں کی طرف سے حملہ یا دھمکی کے موقع پر اقدامات کر سکیں گی۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button