Draft

ایس ایس پی جیکب آباد جناب سرفراز نواز شیخ نے جیکب آباد پولیس کے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ اور ہدایات جاری

(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا آج ایس ایس پی جیکب آباد جناب سرفراز نواز شیخ نے اپنی آفیس میں جیکب آباد پولیس کے تمام تفتیشی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ہدایات جاری کی کہ آج کے بعد آپ کسی بھی سائل یا مدعی سے تفتیش کے اخراجات نہیں لیں گے اور اگر کوئی آفیسر تفتیش کے اخراجات لینے کا مرتقب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاے گی۔
ایس ایس پی جیکب آباد نے میٹنگ میں تفتیشی پولیس افسران کو تفتیش کی مد میں ہونے والے اخراجات پر 5 لاکھ 88 ہزار پچاس روپے کے چیک تقسیم کیے، اور تاقید کی کہ آپ کو ہمیشہ ایسے ہی تفتیش کے اخراجات مہیا کئیے جائیں گے، اور تمام تفتیشی پولیس افسران کا فرض بنتا ہے کہ وہ تفتیش کے مراحل کو ایمانداری سے پورا کریں تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button