ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کا کو یقین دلایا
گوجرانوالہ 25 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ضلعی پولیس کا فلیگ مارچ۔شہر کے حساس مقامات کا وزٹ و جائزہ ۔پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ۔ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح چوکس ہے ۔
سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بہتر اور پولیس پر شہریوں کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لئے گزشتہ روزضلعی پولیس نےSSPآپریشنز کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں سنیئرپولیس افسران ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس کے کمانڈوزنے شرکت کی ۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو باور کروانا تھا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح چوکس ہے ۔فلیگ مارچ کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے جلوسوں کے منتظمین کو یقین دلایا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور شہریوں کے تعاون اور سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر حالات کو پر امن رکھا جائے گا ۔کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس پوری طرح چوکس ہے۔