پاکستان

ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو

لاہور 21 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ،وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا-انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اورا حترام کے منافی ہو-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button