ایڈیٹرکاانتخاب
ایران یمن کو فرقہ پرست ریاست میں بدلنا چاہتا ہے ، المخلافی
یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ ایران ایک سازش کے تحت یمن کو فرقہ پرست ریاست اور فوج کو ملیشیاؤں میں بدلنا چاہتا ہے ۔
صنعاء (نیوز وی او سی) ان کا کہنا ہے کہ تہران مسئلے کے حل کا حصہ نہیں بلکہ خود مسئلہ ہے ۔یمن کے نائب وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ایران نواز حوثیوں کی بغاوت کے بعد ملک میں انسانی حالات انتہائی ابتر ہیں۔ عالمی ادارے یمن میں موجود انسانی بحران کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ المخلافی کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں فریقین میں ہونے والی بات چیت میں حکومت اور باغیوں پر برابر ذمہ داری عائد کی گئی ہے ۔