انٹرنیشنل

ایران کی پاسداران انقلاب دشمن فوج دہشتگردوں کی مددگار-ٹرمپ

واشنگٹن (نیوز ویناو سی آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب دشمن فوج اور دہشت گردوں کی مددگار ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب دشمن فوج ہے ۔ وہ بیرون ملک دہشت گردوں کی مدد اور اندرون ملک اپنے شہریوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب نے 2012 ء سے اب تک بشار انتظامیہ، شام، عراق اور یمن پر16بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ یہ ایرانی عوام کی لوٹی ہوئی دولت ہے جسے دہشت گردی میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پاسداران انقلاب پروپیگنڈا کے سہارے ایرانی انتظامیہ کی مجرمانہ کارروائیوں اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت سے توجہ ہٹاتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button