انٹرنیشنل
ایران کی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذر آتش
تہران (صباح نیوز)ایران کی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذر آتش کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجان نے امریکی صدر کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکا کو تنہا کردے گی،امریکی قدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے ڈیل پر برقرار رہنے پر ابہام ہیں۔امریکی صدر کے فیصلے کی مخالفت میں ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
ضرور پڑھیں: