انٹرنیشنل

ایران کی سماجی شخصیات نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات شروع کرے

تہران (این این آئی)ایران کی 100 سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات شروع کرے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی شخصیات نے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے کہا ہے کہ تہران حکومت جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کا اعلان کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور محاذ آرائی کی کیفیت کو کم کیا جا سکے۔ان ایرانی شخصیات نے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی مساعی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو بھی شمالی کوریا کا طرز عمل اختیار کرتے ہوئے خطے میں امن کو بچانے، ایران کو درپیش اقتصادی، سماجی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے امریکا کے ساتھ غیر مشروط بات چیت شروع کرنا ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ایران میں ملک گیر اور وسیع پیمانے پر اصلاحات کی ضروت ہے۔ سنجیدہ اور ذمہ دارانہ اصلاحات میں امریکا کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کی بحال بھی شامل ہے۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔امریکا سے غیر مشروط بات چیت کا مطالبہ کرنے والی شخصیات میں احمد منتظری، مہدی کروبی کے صاحبزادے، عیسیٰ سحر خیز، محسین کرباشی، حسین کروبی، عبدالعلی بازرگان، جمیلہ قدیور، رضا علی خانی، صدیقہ سمقی، علی کاشغر اور دیگر شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button