ایران کیخلاف نئی پابندیوں سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگی: جان کیری

فرانسسکو (اے پی پی) سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے سان فرانسسکو میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کہا نئی پابندیاں عائد کرنے سے ایران اور ایرانی قوم کو یہ پیغام ہوگا کہ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جان کیری کا کہنا تھا تاریخی جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں میں کمی کے بعد اس کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کردیا گیا۔ سابق امریکی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیرخواہ افراد کی باتوں کو کان کھول کر سنیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں