ایڈیٹرکاانتخاب

ایران کا یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

تہران: ایران نے ایک مرتبہ پھر یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ زیادہ مقدار میں افزودگی کا سب سے اہم جُز یورینیم ہیگزا فلورائیڈ بنائے گا اور اس حوالے سے آئی اے ای اے کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ توڑنے کے بعد یورپی ممالک نے بہت کوشش کی کہ اس معاہدے کو بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button