ایران کا انکشاف: اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ہاتھ لگ گئیں

8 جون 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
اسرائیل ۔ ایران

006 – ایران کا انکشاف: اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ہاتھ لگ گئیں

ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی حساس ترین جوہری اور اسٹریٹجک دستاویزات پر مشتمل ہزاروں فائلیں حاصل کر لی ہیں، جنہیں وہ جلد منظر عام پر لائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ان دستاویزات میں امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک سے اسرائیل کے تعلقات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزیر نے اسے ایک جامع اور خفیہ آپریشن کا نتیجہ قرار دیا۔

اسرائیل کی جانب سے تاحال اس انکشاف پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم عالمی سطح پر یہ ایک بڑی انٹیلیجنس پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈس کلیمر:
یہ خبریں ابتدائی رپورٹس اور دستیاب ذرائع کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں، جن کا مقصد عوامی معلومات فراہم کرنا ہے۔ وی او سی اردو کسی بھی قانونی دعویٰ یا تردید کی ذمہ داری نہیں لیتا۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں