انٹرنیشنل
ایران پر نئی پابندیاں متوقع ہیں-امریکی وزیرخزانہ
امریکی صدر ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے پر آج فیصلہ سنائیں گے۔امریکی وزیرخزانہ کہتےہیں ایران پر نئی پابندیاں متوقع ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے جوہری معاہدے پر برقرار رہنےپر زور دیا ہے۔
اس سے قبل ایران نے کہا کہ وہ امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر 2015ء میں ہونے والے تاریخی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ اس بات کیلئے تیار رہے کہ امریکا جوہری معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔