انٹرنیشنل

ایران نے گیس فیلڈ بھارت سے لے کر روس کو دینے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی ۔31مئی2017ء
(ماجد صدیقی سینیر صحافی نیوز وائس آف کینیڈا)
ایران نے گیس فیلڈ بھارت سے لے کر روس کو دینے کی دھمکی دیدی
بھارتی کمپنیوں نے اطمینان بخش پیشکش نہ دی تو اسے روسی کمپنیوں کے حوالے کردیں گے،ایرانی وزیرتیل
ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے ’’فرزادبی گیس فیلڈ ‘‘ کی تعمیر کے حوالے سے مناسب اور اطمینان بخش پیشکش نہ دی تو اسے روسی آئل کمپنیوں کے حوالے کر دیا جائیگا، ایران کی طرف سے یہ دھمکی ایک ایسے وقت پر دی گئی ہے کہ جب بھارت نے اس آئل فیلڈ کا ایک بلاک حوالے کئے جانے میں ایران کی جانب سے تاخیر پر ایرانی تیل کی خریداری روکنے کا اشارہ دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر تیل بی جان زنگانی نے کہا کہ مجھے امید ہے اگر بھارتی کمپنیوں نے گیس فیلڈ کے حوالے سے اطمینان بخش پیشکش نہ دی تو اسے روسی کمپنیوں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ دونوں ملک آف شور فیلڈ ز کی ترقی کے حوالے سے بھارت کے کردار کے حوالے سے مثبت رجحان رکھتے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق تہران اب گیس فیلڈ کے بلاک کی تعمیر کے حوالے سے دیگر ممالک کی کمپنیوں کی بھی ذمہ داریاں سونپنا چاہتا ہے اور بھارتی کنسور شیم کو اس کی تعمیر میں تھوڑا حصہ دینے کا خواہشمند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button