انٹرنیشنل

ایران نے پرائمری سکولوں میں انگریزی زبان پر پابندی

تہران (نیوز وی او سی آن لائن) ایران نے پرائمری سکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کردی ہے ، یہ فیصلہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی کے بیان کے بعد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی نے ایران کے پرائمری سکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرائمری سکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے سے مغربی کلچر ایرانی ثقافت اور حاوی ہو جاتا ہے ، اس لئے اپنی ثقافت کو بچانے کے لئے انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کی جائے۔ سپریم لیڈر کے اس بیان کے بعد سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید ادھم کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے نصاب میں انگریزی زبان کی شمولیت خلاف قانون ہے ، اس لئے اس پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button