انٹرنیشنل

ایران نے دہشتگرد نیٹ ورک کے 27ارکان کو گرفتار کر لیا

تہران (آن لائن)ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے کہا ہے کہ اس نے دہشتگرد نیٹ ورک کے 27ارکان کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ نے تہران اور کچھ دیگر اہم شہروں میں دہشتگرد آپریشن کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،یہ بات وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتائی ہے۔انہوں نے سائبر سپیس پر تصاویر شائع کیں،جن میں ایرانی قوم کو انتقال لینے اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔اس نے کہا ہے کہ حملوں کا منصوبہ گزشتہ ہفتے قدر تہوار اور یوم بیت المقدس کیلئے تیار کیا گیا تھا،جو ہر سال فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر منایا جاتا ہے۔وزارت نے مزید کہا ہے کہ بھاری تعداد میں ہتھیار اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button