ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا قانون منظور کر لیا، سپریم کونسل کی منظوری باقی

: عالمی امور ڈیسک
: تہران / ویانا

ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا قانون منظور کر لیا، سپریم کونسل کی منظوری باقی

ایرانی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تمام تعاون معطل کرنے کا بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 222 ووٹ پڑے، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، صرف ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حتمی منظوری کے لیے بل اب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے B-2 بمبار طیاروں نے ایران کے اہم جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے، جس سے تہران اور ویانا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ویانا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو معائنہ کاروں کی رسائی دوبارہ دینا ہوگی تاکہ جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جب تک ایران کی جوہری تنصیبات محفوظ نہیں ہوتیں اور عالمی ایجنسی حملے کی مذمت نہیں کرتی، تب تک تعاون ممکن نہیں۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
ایران کا یہ فیصلہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی جوہری معاہدات اور تحفظات کے لیے ایک نیا بحران پیدا کر سکتا ہے۔ IAEA کی معطلی، ایران کے ایٹمی پروگرام کی شفافیت پر شکوک پیدا کرے گی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تناؤ میں شدت آ سکتی ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/002/270625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں