انٹرنیشنل
ایران نیوکلیئر معاہدے کے مستقبل بارے یورپی یونین کا اجلاس 15مئی کو ہو گا
واشنگٹن(یو این پی)ایران نیوکلیئر معاہدے کے مستقبل بارے یورپی یونین کا اجلاس15مئی ہو گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فریڈریکا مغیرنی( 15مئی )منگل کو برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گی، جس میں برطانیہ،، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ یورپی یونین کے بیرونی اقدام کے شعبے نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف تینوں وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی اعلی اہل کار مغیرنی سے ملاقات کریں گے۔