ایران میں پاکستانی سفیرآصف درانی تعلقات میں بہتری کیلئے پرامید
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پاکستان کی سرزمین کسی دوسرےملک کےخلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،،،ایران میں پاکستانی سفیرآصف درانی تعلقات میں بہتری کیلئے پر امید،،، کہتے ہیں پاک ایران تجارت میں ایک سال کے دوران اٹھائیس فی صد اضافہ ہوا
ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کا کہنا ہے ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ایران میں پاکستان کے سفیرآصف درانی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایران میں موجود پاکستانی سفیرآصف علی درانی نے کہا کہ پاک ایران تجارت میں ایک سال کے دوران اٹھائیس فی صد اضافہ ہوا، سی پیک سے گوادر کے ساتھ ساتھ ایرانی بندرگاہ چابہار کو بھی فائدہ پہنچےگا۔ انھوں نےکہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیے گئے ہیں، بچے کھچے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے لی ہے۔ آصف درانی نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا تعلق افغانستان کے حالات سے ہے، پاکستان افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا ہوا جس کے نتائج اب تک سامنے آ رہے ہیں۔