انٹرنیشنل

ایران میں احتجاج ،ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئیں

ایران میں 6دن سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی،450 سے زائدکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پرتشدد مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پیسے ،اسلحے اور ایجنٹس کی مدد سے بے امنی پھیلارہا ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھاکہ ایران کے عوام کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھاکہ سابق صدر اوباما نے بے وقوفی سے جو رقم ایران کو دی تھی وہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی جیبوں میں گئی ،عوام کوکھانامیسرنہیں،مہنگائی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھگت رہےہیں ، ساری صورتحال پر امریکا کی نظر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button