ایران قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے ، ہیومن رائٹس واچ

مقدمات کی سماعت کے بعد کسی سفارتکار کو قیدیوں سے ملنے نہیں دیا گیا
مغربی حلقے ہماری جیلوں، انسانی حقوق سے متعلق جھوٹے الزام لگا رہے ہیں، ایرانی ترجمان لندن (آئی این پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں کو ایرانی جیلوں میں بند قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ ان قیدیوں کے خلاف مقدمات کی ‘‘ ڈھونگ ’’ سماعت شروع ہونے کے بعد کسی غیرملکی سفارت کار کو قیدیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، دوسری جانب ایران کی اعلیٰ کونسل برائے انسانی حقوق کے نائب سربراہ کاظم غریب عبادی نے کہا کہ بعض مغربی حکومتوں اور میڈیا نے ہماری جیلوں کی حالت سمیت انسانی حقوق کے بارے میں جھوٹے الزامات عائد کیے ، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں نے حال ہی میں 45 منٹ تک ایوین جیل کا دورہ کر کے قیدیوں سے بات چیت کی تھی، لیکن اس دورے کے بعد حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے مغربی حلقے بدستور ایران کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں