ایڈیٹرکاانتخاب
ایران طیارہ حادثہ عملے کے 6 ارکان سمیت 66 افراد ہلاک ہوگئے-آرمی چیف کا اظہارِ افسوس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں اور ایرانی قومی کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ایران میں مسافر بردار طیارہ اصفہان صوبے کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔