“ایران دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا” — آیت اللہ خامنہ ای کا امریکہ کو سخت انتباہ
: بین الاقوامی ڈیسک
: تہران، ایران
“ایران دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا” — آیت اللہ خامنہ ای کا امریکہ کو سخت انتباہ
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں کہا ہے کہ:
> “امریکی صدر ہمیں دھمکی دیتا ہے۔ ایک بے ہودہ بیان میں وہ ایرانی قوم سے کہتا ہے کہ آؤ اور سرِ تسلیم خم کر دو۔ دھمکیاں اُنہیں دی جائیں جو اِن دھمکیوں سے ڈرتے ہوں۔ ایرانی قوم دھمکی دینے والوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوتی۔”
آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف براہِ راست جنگ میں فوجی مداخلت کی، تو یہ اقدام خود امریکہ کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا:
> “اگر امریکہ اس میدان میں فوجی مداخلت کرتا ہے، تو طے ہے کہ اس کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔”
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہو رہے ہیں، اور امریکہ کی جانب سے ایران پر ممکنہ عسکری حملے کے اشارے دیے جا رہے ہیں۔ ایران کی قیادت نے اپنے موقف کو کھلے الفاظ میں دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے کہ تہران نہ کسی مسلط کردہ جنگ کو قبول کرے گا اور نہ ہی کسی زبردستی کے امن پر دستخط کرے گا۔
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
ایران کی قیادت کی زبان میں لرزش نہیں، بلکہ وقار، عزیمت اور آزادی کا اظہار ہے۔ دنیا یہ جان لے کہ تہران کسی سامراجی جھکاؤ کے سامنے نہ کل جھکا تھا، نہ آج جھکے گا۔
یہ بیانات صرف ردعمل نہیں — بلکہ مزاحمت کے عہد کی تجدید ہیں۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر عالمی ذرائع اور ایران کے سرکاری بیانات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ تزویراتی حالات میں ممکنہ تغیرات کے پیش نظر مؤقف میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
VOC/002/190625






