ایڈیٹرکاانتخاب

ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر ہے،امریکا

واشنگٹن 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے،عہدیدارمحکمہ خارجہ
امریکی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نیتھن سیلزنے کہاہے کہ ایران اب بھی دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گفتگومیں انہوں نے کہاکہ ایران القٴْدس فورس اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے مزید کہا کہ ایرانی نظام شام ، عراق، یمن، بحرین، افغانستان اور لبنان میں متعدد تصادم اور جارحیت کا ذمے دار ہے۔سیلز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی نظام، اس کے زیر انتطام دہشت گرد تنظیمیں اور اس کی نیابت میں کام کرنے والی قوتیں ہر جگہ دہشت گردی کا خطرہ پیدا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button