انٹرنیشنل
ایران ،ْ پولیس کی کارروائی میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ،ْ اسلحہ و بارودی مواد بر آمد
تہران 13جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈ)
ایران کے جنوبی صوبے ہورمٴْزگان میں پولیس نے دو غیر ملکیوں سمیت دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بڑا سیکیورٹی آپریشن بدھ کو تہران میں خودکش بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
میڈیا نے مقامی پولیس چیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جنوبی ایران کے پہاڑی علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی 4 افراد سے جھڑپ ہوئی جس میں چاروں مارے گئے ،ْ مارے جانے والوں میں سے 2 غیر ملکی تھے۔پولیس چیف نے کہا کہ آپریشن کے دوران گنیں، گولہ بارود اور داعش کا جھنڈا قبضے میں لیا گیا۔