انٹرنیشنل

ایرانی صدر نے حلف اٹھا لیا جوہری معاہد کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل ہوگا,روحانی

تہران(نیوز وی او سی )اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کے بعد ملکی اور غیر ملکی مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی اور علاقائی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے ، ایران اپنے دفاعی معاملے پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ مشترکہ ایٹمی معاملے کی خلاف ورزی پر ایرانی حکومت اور قوم کا سخت رد عمل سامنے آئے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ میں ایران کے بارہویں صدر کے طور پرحلف اٹھالیا ،جس کے بعد ملکی اور غیر ملکی مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران عالمی اور علاقائی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے ، ایران اپنے دفاعی معاملے پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ، اگر بعض طاقتوں نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاملے کی خلاف ورزی کی تو اس پر ایرانی حکومت اور قوم کا سخت رد عمل سامنے آئے گا۔ ایرانی قوم اور حکومت عالمی سامراجی طاقتوں کے برے منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں متحد اور متفق ہیں ،ہم کسی بھی سامراجی طاقت کو ایرانی عوام کے حقوق سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران علم و دانش کی شاہراہ پر گامزن ہے اور دشمن ایران کی علمی پیشرفت اور ترقی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا میزائل سسٹم دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران اپنے دفاعی امور میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔تقریب میں85ممالک کے وفود نے شرکت کی ،پاکستان کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی قیادت میں 5رکنی وفد نے کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button