ایرانی حکومت نے فمیلیز کے بڑی سکرین پر میچز دیکھنے پر
تہران (نیوز وی او سی آن لائن) ایرانی حکومت نے ورلڈ کپ کے لیے کی گئی ورلڈ کپ سکریننگ کے لیے خواتین سمیت اہلخانہ کو میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے آزادی سٹیڈیم کے آفیشلز نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ورلڈ کپ میچز کے لیے خواتین سمیت اہلخانہ کو میچز کے لیے سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی جہاں بڑی سکرین پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔تاہم اب ورلڈ کپ میں ایران کے پہلے میچ سے محض چند گھنٹوں قبل یہ فیصلہ منسوخ کردیا گیا اور اس کی تاحال کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ایک مقامی صحافی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں وزارت سپورٹس سے ایک میسج ملا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی پارکس میں بڑی سکرینیں لگانے کے منصوبے کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
تاہم اب سٹیڈیم کے حکام ایران کے پرتگال اور سپین کے خلاف میچ سے قبل اجازت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ ایران ممکنہ طور پر دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ورلڈ کپ کے لیے مرد و خواتین کو ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں دیتا اور اسی وجہ سے وہاں شائقین کو عوامی مقامات پر جمع ہو کر میچز دیکھنے کی اجازت نہیں۔