ایڈیٹرکاانتخاب

ایرانی حکومت دہشت گردوں کے تعاقب کے بیانات دیتی رہتی ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے بیانات آتے رہتے ہیں،ایرانی حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کریں۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستانی میں کارروائیوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردوں سے متعلق ایران کے بیانات آتے رہتے ہیں۔
افغان حکام کی جانب سے 50 افغان فوجی مارے جانے کا بیان مسترد کرنے پر مشیر خارجہ نے کہا کہ چمن میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے، افغان سفیر کے مطابق ان کا نقصان کم ہوا ہے تو یہ اچھی بات ہے,افغانستان سے کہا ہے کہ وہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے۔
بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ اور بونیر کے شہری طاہر کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں دفتر خارجہ بیان جاری کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button