رنگ برنگ

ایتھوپیا میں عہدِ اسلامی کا شہر اور مسجد دریافت ادیس

(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
ایتھوپیا میں 1000 سال قدیم مسجد اور اس کے ملحق مکانات دریافت ہوئے ہیں جس سے وہاں اسلامی عہد اور تاریخ کو جاننے میں بہت مدد مل سکے گی۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ٹموتھی انسول نے ایک دریافت کی ہے جس میں ایتھیوپیا کے دوسرے بڑے شہر دیرے داوا میں اسلامی عہد اور تاریخ کے حوالے سے کچھ آثار ملے ہیں جنہیں دیکھ کر بعض لوگوں نے اسے عجیب الخلقت دیو کی رہائش گاہ قرار دیا تھا تاہم اب یہاں پتھروں سے بنی عمارتیں اور گھر دریافت ہوئے ہیں جو دسویں صدی عیسوی میں تعمیر کئے گئے تھے۔
ہرلا کے نام سے مشہور اس جگہ سے اہم دریافت بارہویں صدی عیسوی میں تعمیر کی گئی ایک مسجد ہے جس کے قریب قبرستان اور کتبے بھی ملے ہیں۔ اس جگہ کئی ایسی اشیا ملی ہیں جن کا تعلق چین اور ہندوستان سے ہے جو ظاہر کرتی ہیں کہ یہ خطہ تجارت کے ذریعے دور دراز علاقوں سے جڑا ہوا تھا۔
پروفیسر ٹموتھی کے مطابق ایتھوپیا میں اسلامی آثارِ قدیمہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button