انٹرنیشنل
اہم القاعدہ رہنماءقاری یاسین ہلاک ،بڑے ادارہ کی تصدیق
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پنٹاگون نے افغانستان میں القاعدہ رہنما قاری یاسین کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ قاری یاسین 19مارچ کو مشرقی افغانستان میں حملےمیں مارا گیا۔ پنٹاگون کے مطابق قاری یاسین پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا، قاری یاسین 2008ءمیں میریٹ ہوٹل اور 2009ءمیں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ حکومت پاکستان نے قاری یاسین کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔