لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کی، اس پر حمزہ شہبازکا کہناتھا کہ اگلا وزیراعظم بھی ن لیگ سے ہو گا،ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازسے مختلف وفود نے ملاقاتیں کی ،اس موقع پر حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی اور ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کرینگے،ان کا کہناتھا کہ 2 ہزار دنوں میں کچھ نہ کرنے والے 100 دن میں جادو دکھانے کے دعوے کر رہے ہیں ۔