ایڈیٹرکاانتخاب
اگر کسی نے 62،63کو چھیڑا تو ستمبر کا آخرستمگر ثابت ہوگا
لاہور 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 62،63کی مخالفت کو قرآن و سنت کی مخالفت قراردیدیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے 62،63کو چھیڑا تو ستمبر کا آخرستمگر ثابت ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ملک قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے بنا،62،63کی مخالفت قرآن و سنت کی مخالفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صادق اور امین ہونا حکم الٰہی ہے ۔اپنی ذات کیلئے قانون بدلنے والے نیا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔