اگر وزیراعظم پاناما کیس میں بچ گئے تو اپنے بچوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دوں گا”

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
استاد محترم معروف صحافی جناب حسن نثار کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم پاناما کیس میں بچ گئے تو اپنے بچوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حسن ںثار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔ وزیراعظم کے بچ جانے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ لیکن اگر وزیراعظم کی چوری ثابت ہو جانے کے باوجود کسی طرح انہیں بچا لیا گیا انہیں سزا نہیں دی گئی تو پھر اس ملک کا مستقبل تاریک ہے۔
پھر یہاں کبھی کسی چوری کا احتساب نہیں ہو پائے گا۔ اس صورتحال میں اپنے بچوں کو کہوں گا کہ یا تو ملک چھوڑ دو یا پھر اس ملک میں رہنے کیلئے اتنی کرپشن کرو کہ کوئی تمہیں ہاتھ نہ لگا سکے۔ جب یہاں وزیراعظم کو چوری پر سزا نہیں دی جاتی تو پھر کسی غریب کو چھوٹی موٹی چوری پر بھی سزا نہیں دی جانی چاہیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں