پنجابشہر شہر

اگر مجھے سزا ہوگئی تو کسی سے رحم کی اپیل نہیں کروں

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ خود پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ ان کا کہا جا رہا ہے،پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اگر نیب ریفرنسز میں مجھے سزا ہو گئی تو میں صدر مملکت سے رحم کی اپیل کروں اور معافی مانگوں گا،نوازشریف نے کہا کہ میرے ذہن میں کبھی ایسا خیال نہیں آیا میں آپ لوگوں کو بتا دینا چاہتاہوں کہ میں کسی سے رحم کی اپیل یا معافی نہیں مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں جو بات کی ہے میں اس سے متفق ہوں،ان کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ خود پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ ان کو کہا جا رہا ہے ،نوازشریف نے کہا کہ عوام ان لوگوںکے ساتھ نہیں ہے عوام صرف مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی میں جا رہے ہیں وہ اکیلے ہی جا رہے ہیں پہلے کسی دور میں لکھاجاتا تھا کہ وہاں شخص ہزاروں ساتھیوں سمیت دوسری جماعت میں شامل ہو گیا ،اب ایسا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button