ایڈیٹرکاانتخاب
اگر شاہد مسعود کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی تو انہیں۔۔۔چیف جسٹس
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عمران کے بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے ثبوت پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اینکر پرسن شاہد مسعود پر سخت برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر شاہدمسعودکی باتیں درست ہوئیں توانہیں سرٹیفیکیٹ دیاجائے گااور اگر ان کی باتیں غلط ہوں گی توان کیخلاف 3 طرح کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اینکرپرسن کو توہین عدالت کی سزا دی جائے، پاکستان پینل کوڈ کے تحت یا دہشتگردی کے قانون کے تحت لوگوں کو نفسیاتی اضطراب میں مبتلا کرنے پر اور اس سے زیادہ سخت بھی دے سکتے ہیں۔