اگر بھارتی وزیراعظم کو لگتا ہے کہ آزادی کی جدو جہد کو دہشت گردی قرار دے دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ،برہانی وانی کشمیر کا فخر ہے:وزیراعظم

اگر بھارتی وزیراعظم کو لگتا ہے کہ آزادی کی جدو جہد کو دہشت گردی قرار دے دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ،برہانی وانی کشمیر کا فخر ہے:وزیراعظم
10 اکتوبر 2016 (12:06)
قومی
0
Previous
Next

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم کو لگتا ہے کہ آزادی کی جدو جہد کو دہشت گردی قرار دیا جا سکتا ہے تو یہ ان کی غلطی ہے ،برہانی وانی آزادی کے لیے جنگ لڑا اور وہ آزاد کشمیر کا فخر ہے ،کوئی بھی برہان وانی کو اس اعزاز سے محروم نہیں کر سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سنٹرل ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 2013میں جب اقتدار سنبھالا تو کئی چیلنجز کا سامنا تھا ،ہم نے ان چیلنجز پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ملک کو ترقی دینا ہے لیکن کچھ لوگ اس تسلسل کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں اور وہ صرف احتجاج پر یقین رکھتے ہیں،جمہوریت سب کو احتجاج کا حق ضرور دیتی ہے لیکن اس کی کچھ حدود ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی منفی سیاست سے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگے،یہ لوگ 2014میں بھی ناکام ہوئے تھے اور اب بھی ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انتہائی کم ہو گئی ہے اورمعیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے ،ہم انرجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی دن رات کام کر رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن سے مثبت نتائج حاصل ہوئے جس کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم تھر کی ترقی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں جہاں کوئلے کی کانوں میں کام شروع ہو گیا ہے اور کوئلے سے چلنے والا بجلی کا پلانٹ بھی لگ گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2018میں مزید دس ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کامکمل خاتمہ ہو گا ۔نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بھاشا ڈیم کی زمین کے لیے 100بلین روپے دئیے جس سے زمین خریدی گئی ،46بلین کی لاگت سے اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر جاری ہے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار بلین کی لاگت سے موٹر ویز اور ہائی ویز کی تعمیر کی گئی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سوشل سیکٹر میں ترقی کے لیے بھی کام کر ہے ہیں اور اگلے18مہینوں میں ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں زرعی اجناس کی کم قیمتوں کے باعث کسانوں کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں