انٹرنیشنل

اگر آپ راس الخیمہ میں دوران افطار سفر کے دوران ہیں تو پولیس سے اپنا افطار میل لینا نہ بھولیں

راس الخیمہ ۔30مئی2017ء
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
راس الخیمہ پولیس نے افطار کے دوران ڈرائیورز اور مسافروں کیلئے مفت افطار میل مہیا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ پولیس کمیونٹی کے سربراہ کرنل احمد بن جما کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں 16,000 مفت افطار میل مہیا کیے جائیں گے۔ یہ مفت افطار میل مرکزی شاہراؤں اور امارات کے چوراہوں پر مہیا کیے جائیں گے۔
چونکہ مغرب کی اذان سے قبل لوگوں کو گھر پہنچنے کی جلدی ہوتی ہےاور اس وجہ سے کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں۔ اس لئے راس الخیمہ پولیس نے یہ اقدام افطاری کے موقع پر ٹریفک حادثات روکنے کی غرض سے اٹھایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button