پاکستان

اگراداروں کی نجکاری کی گئی توسخت احتجاج کیاجائےگا۔:بلاول زرداری

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم ا داروں کی نجکاری کی کوششیں نہ کریں اگراداروں کی نجکاری کی گئی توسخت احتجاج کیاجائےگا۔
وزیر اعظم کی جانب سے پی آئی اے اور سٹیل ملز کی تعمیر نو کے حوالے سے اقدامات پراپنے تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے پرعام شہری اور ماہرین دنگ رہ گئے، مذکورہ فیصلہ اس شخص کاہے جو پی آئی اے کا سابق چیئرمین رہا، جس نے بعدازاں اپنی منافع بخش نجی ایئرلائن کی بنیادرکھی۔انہوں نے کہا کہ نجکاری روکنے کیلئے پارلیمنٹ کے ا ندراورباہراحتجاج کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدرا ت ہونے والے نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر جامع پلان بنانے کی ہدایت اور اس کے ساتھ ہی پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button