اگرآپ بھی اپنی مردانہ قوت بڑھانا چاہتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے تیز روشنی کی طرف منہ کریں

ویانا (نیوز ڈیسک) مردانہ قوت بڑھانے کے لئے مہنگی ادویات اور مضر صحت ٹوٹکوں کا استعمال عام پایا جاتا ہے، جن کا نتیجہ اکثر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں نکلتا، مگر اطالوی سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز انکشاف کرکے دنیا بھر کے مردوں کو خوش کردیا ہے کہ مردانہ قوت کے لئے ہر جگہ مفت دستیاب تیز روشنی کی نعمت ایک بہترین نسخہ ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف سائنا کے پروفیسر اینڈریا فیگیو لینی کی سربراہی میں کی گئی اور انہوں نے حال ہی میں آسٹریا کے یورپین کالج آف نیورو سائیکو فارماکالوجی میں اس کے نتائج پیش کئے۔ ڈاکٹر اینڈریا نے بتایا کہ اس تحقیق کے دوران مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کو دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں سے ایک گروپ کو دن جیسی تیز روشنی خارج کرنے والے ایک ڈبے کے سامنے روزانہ آدھے گھنٹے کے لئے کھڑا کیا گیا، جبکہ دوسرے گروپ کو اس روشنی سے محروم رکھا گیا۔ پہلے گروپ کو روزانہ صبح 7سے 8بجے کے درمیان تیز روشنی خارج کرنے والے ڈبے کے سامنے تقریباً آدھ گھنٹے کے لئے کھڑا کیا جاتا تھا۔
جب دو ہفتے بعد ان افراد کی مردانہ صحت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ روشنی کے سامنے کھڑے ہونے والے مردوں کی مردانہ قوت میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوچکا تھا، جبکہ تیز روشنی سے محروم رکھے گئے گروپ کی کمزوری جوں کی توں تھی۔ ڈاکٹر اینڈریا نے بتایا کہ اس حیرت انگیز تبدیلی کی بنیادی وجہ تیز روشنی کے باعث جسم میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی افزائش میں اضافہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ہارمون کی افزائش سے مردوں میں جنسی رغبت اور مردانہ قت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تیز روشنی کے سامنے کھڑے ہونے والے مردوں کے جسم میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کا لیول 2.1 نینو گرام فی ملی لیٹر سے بڑھ کر 3.6 نینوگرام فی ملی لیٹر ہوچکا تھا۔
ڈاکٹر اینڈریا کا مزید کہنا تھا کہ موسم گرما میں جسم کو دستیاب زیادہ روشنی کی وجہ سے مردوں کی افزائشی قوت میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کا نتیجہ جون کے مہینے میں سب سے زیادہ حمل ٹھہرنے کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ وقت تیز روشنی میں رہنے والے مرد قدرتی طور پر ہی بہتر مردانہ طاقت کے حامل ہوجاتے ہیں، جبکہ قدرتی روشنی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں مصنوعی روشنی کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔