اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
تاریخ: 13 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیشی کے لیے خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی ہدایت پر عمران خان کو پیش کیا جانا ہے، تاہم سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ان کے لیے خصوصی گارڈز اور حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت متعدد کیسز میں ضمانتوں کی سماعتیں زیر التوا ہیں، جن میں پیشی کے لیے جیل انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اس وقت 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k