اپوزیشن کی جانب سے نام کا انتظار کررہے ہیں اگر ہماری جانب سے کوئی نام سامنے آیا تو ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن اس کوقبول نہ کرے۔
ناروالل (نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے نام کا انتظار کررہے ہیں اگر ہماری جانب سے کوئی نام سامنے آیا تو ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن اس کوقبول نہ کرے۔
ناروال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح ہے،سی پیک کو ناکام کرنے کے لئے دشمن ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ادارے اور سیاسی جماعتیںملک دشمن عناصر کو پہچانیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو وہ لوگ چھوڑ رہے ہیں جن کو ٹکٹ نہیں ملے گا ،چور دروازے سے پارٹی میں آنے والے تحریک انصاف میں جارہے ہیں ۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن آئندہ لائحہ عمل پارٹی اجلاس میں کرے گی،آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہوتی اگر خیبرپختونخوا میں ناروال جیسا سپورٹس کمپلیکس بنتا