ایڈیٹرکاانتخاب
اپوزیشن نے بجٹ تقاریر براہ راست نشر کرنے کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی
اسلام آباد:-2 جون
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
بجٹ تقاریر براہ راست نشر کروانے کے لئے اپوزیشن نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر منگل تک فیصلہ نہ ہوا تو عوامی عدالت لگے گی ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تقاریر نشر نہ ہوئیں تو دوبارہ پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگے گی۔ اپوزیشن نے بجٹ تقاریر براہ راست نشر کروانے کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن تو دے دی ہے البتہ حکومت کا تاحال اس معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔